یونیورسٹی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والاملزم گرفتار،موبائل سے کیابرآمد ہوا؟جانئے

یونیورسٹی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والاملزم گرفتار،موبائل سے کیابرآمد ہوا؟جانئے
کیپشن: یونیورسٹی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والاملزم گرفتار،موبائل سے کیابرآمد ہوا؟جانئے

ویب ڈیسک: آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے راولپنڈی نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا، ملزم خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئی، ملزم کو جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News