ویب ڈیسک: مودی سرکار کا بڑا فیصلہ، گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ جس کے پیش نظر مودی حکومت نے گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کی ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صابن سے لیکر چھوٹی گاڑیوں تک کے ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ جی ایس ٹی میں کمی کا فیصلہ معاشی دباؤ کے مقابلے میں گھریلو طلب بڑھانے کے لیےکیا گیا ہے۔
ملک بھر میں نیا جی ایس ٹی 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔