سیہون شریف، لال با غ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم،4 افراد جاں بحق

سیہون شریف، لال با غ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم،4 افراد جاں بحق

سیہون شریف (پبلک نیوز) لال با غ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہوا، حادثہ میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

شہریوں نے آئے روز حادثات پر غم و غصے کا اظہار کیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمہ دار محکمہ شاہرات ہے، جائے حادثہ ایک خطرناک موڑ ہے جہاں کسی قسم کا کوئی سائن بورڈ اورنہ ہی اسپیڈ بریکر ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔