اعتکاف میں بیٹھے13 سالہ لڑکے سےزیادتی،ملزم گرفتار

اعتکاف میں بیٹھے13 سالہ لڑکے سےزیادتی،ملزم گرفتار
کیپشن: اعتکاف میں بیٹھے13 سالہ لڑکے سےزیادتی،ملزم گرفتار

پبلک نیوز: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں بکی چوک میں پولیس نے مسجد میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے کو ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، مقدمہ درج کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا،اس پر مسجد اعتکاف بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز رپورٹ ہوا تھا، ماہ رمضان میں مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص بھی اسی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا تھا۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جبکہ امام مسجد کا کہنا تھا کہ ملزم انہیں سنگین دھمکیاں دے رہا ہے۔متاثرہ لڑکا مسجد میں حفظ کر رہا تھا، لڑکے کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔