ویب ڈیسک: امریکا میں تمام درآمدات پر 10 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ العمل ہو گیا ، ابتدائی ٹیرف امریکی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور کسٹم گوداموں پر لاگو کردیا گیا ۔
متاثرہ ممالک میں آسٹریلیا، برطانیہ، کولمبیا، ارجنٹائن، مصر اور سعودی عرب شامل ہیں، سنگاپور،برازیل،نیوزی لینڈ،ترکی،ایل سلواڈوراورمتحدہ عرب امارات پر بھی ٹیرف لاگو کیا گیا۔
چین اور یورپی یونین سے محصولات کی وصولی 9 اپریل سے شروع ہوگی ، یورپی یونین کی درآمدات پر 20 فیصد ٹیرف لگے گا، چینی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف لگے گا، نئے محصولات کی شرح 54 فیصد ہو جائے گی۔
دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی تاجروں اور عوام کو ٹیرف کے معاملے پر ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا، کہا کہ صبر کریں، یہ آسان نہیں ہوگا لیکن حتمی نتیجہ تاریخی ہو گا۔
چین کو امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، چین اور دوسری اقوام نے ہمارے ساتھ ناقابل برداشت حد تک برا سلوک کیا، ہم گونگے اور بے بس رہے ہیں، لیکن اب نہیں۔
امریکہ میں تمام درآمدات پر 10 فیصدٹیرف کے نفاذ کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلا تبصرہ ہے، امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم ملازمتیں اور کاروبار واپس لا رہے ہیں جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا،یہ ایک اقتصادی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے۔