ویب ڈیسک: گجرات میں لو میرج کرنے والی لڑکی سے 5 ملزمان کا گینگ ریپ، پولیس کا کہنا تھا 22 سالہ لڑکی سے 5 افراد کا گینگ ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے گینگ ریپ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے، لڑکی ایک شاپنگ مال پر جاب کرتی تھی واپسی پر اغواء کیا، متاثرہ لڑکی نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔
گرفتار ملزمان کی 7 اپریل کو گجرات جیل میں شناخت پڑیڈ ہوگی، ایک ملزم کو 3 اپریل کو جبکہ4 ملزمان کو آج گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت پڑیڈ علاقہ مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ کی نگرانی میں ہوگی، متاثرہ لڑکی سے ملزمان نے 18 ہزار روپے اور موبائل فون بھی چھین لیا تھا ، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ پازیٹیو ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ جاری کردی، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔