ویب ڈیسک: حوص کی خاطر معصوم بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران شیخ نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو بوستان کالونی سےگرفتار کرلیا ہے۔
9 سالہ فاطمہ اور 10 سالہ نور فاطمہ ٹال سے لکڑیاں خریدنے گئی، ملزم فیاض نے دونوں بچیوں کو ورغلایا اور قریب پلاٹ میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں،دیر ہونے کے باعث بچیوں کی کزن 7 سالہ ماہ نور پیچھے دیکھنے آئی، بچیوں کو ملزم کیساتھ دیکھ کر کزن نے شور مچایا۔جس پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکاکہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیاگیا ہے۔بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔