بجلی کے بل کم کیسے ہوں؟ گوہراعجاز نے تجاویز پیش کردیں

بجلی کے بل کم کیسے ہوں؟ گوہراعجاز نے تجاویز پیش کردیں
کیپشن: Gohar Ejaz Suggestions
سورس: Youtube

ویب ڈیسک:سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں، کہا بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کئےجائیں، 200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں، اپنے بیان میں کہا بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں، آئی پی پیز کو 2 ٹریلین کی ادائیگیاں روکی جائیں، آئی پی پیز کو صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں،200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے۔

  گوہر اعجاز نے کہا دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہئے،پاکستان میں گزشتہ ایک سال سے مہنگائی اوسط 12 فیصد کی سطح پر ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود حکومت نے شرح سود 19.5 فیصد مقرر کیا ہے،شرح سود کو 12 فیصد کی سطح پر لایا جائے۔

شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ 3 ٹریلین کم ہوگا ، تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا جائے،مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے،ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نو ٹیکس نو ریفنڈ کی پالیسی بحال کی جائے۔

  گوہر اعجاز نے تجاویز پیش کرتے مزید کہا کہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے،ٹاسک فورس 10 سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔

Watch Live Public News