ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے نامور اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 55 سالہ اداکار کی لاش گزشتہ روز سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سونگ یونگ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اُن کی موت کس طرح ہوئی ہے کیونکہ ہمیں گاڑی سے نہ تو کوئی خودکشی کا نوٹ ملا ہے اور نہ ہی قتل کے شواہد۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار حال ہی میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ اُن کے خون میں شراب کی مقدار اس قدر زیادہ تھی کی بات ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے تک پہنچ گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد سونگ یونگ کو دو ڈراموں اور ایک اسٹیج ڈرامے "شیکسپئر ان لو" سے نکال دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سونگ نے 2019 کی کامیاب فلم "ایکسٹریم جاب" میں چیف کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ وہ ڈزنی پلس کی سیریز "بگ بیٹ" میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔