ویب ڈیسک: لاہور میں چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ اور شوکت بسرا کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ریلی نکالی جس میں کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ریلی گلبرگ کے علاقے میں نکالی گئی ہے۔ کار اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی میں گزشتہ رات جمع ہونے والے ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔ پولیس کی کارروائی سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے لاہور میں کسی مخصوص جگہ پر احتجاج کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے پولیس نے گزشتہ رات رہنماوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔
ادھر احتجاج کے پیش نظر لبرٹی گول چکر کے اطراف پولیس نے کنٹینرز لگا دئیے ہیں۔