ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پانچ اگست کو احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور دیگر اراکین پنجاب اسمبلی کو ریلی نکالنے پر گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اراکین میں شعیب امیر اعوان، اقبال خٹک، فرخ جاوید مون اور امین اللہ خان نیازی شامل ہیں۔ فرخ جاوید مون نے بتایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑے دیئے۔ اراکین صوبائی اسمبلی کو زدوکوب کیا اور کپڑے پھاڑ دئیے۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اُن پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے ایک اہلکار کا سر پھٹ گیا ہے۔ گرفتار اراکین اسمبلی کو تھانہ نواب ٹاؤن منتقل کیا جا رہا ہے۔
ادھر پولیس نے گجرپورہ میں احتجاج کے الزام میں دس کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، منع کرنے پر پولیس پر حملہ کردیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں بغاوت اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔