سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب

سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب
کیپشن: سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے، اور اس کی کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ اب امریکا سنبھالےگا،ٹرمپ نیتن یاہو مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان 

یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک سمیت دنیا بھرکی غزہ پرٹرمپ منصوبے کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی عرب نے امریکی صدر کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے ایسی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا ہے اور اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے۔

Watch Live Public News