آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری،نعمان علی5ویں نمبر پر براجمان

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری،نعمان علی5ویں نمبر پر براجمان
کیپشن: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری،نعمان علی5ویں نمبر پر براجمان

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے تحت انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے۔

تفٰصیلات کے مطابق سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کےعثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ۔محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجودہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں  بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔پاکستان کے نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجودہیں اور آسٹریلیا کے نیتھن لیون دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

  ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Watch Live Public News