UNHCRاورUNRWA بھی فارغ،ٹرمپ کاایک اورایگزیکٹوآرڈرجاری

 UNHCRاورUNRWA بھی فارغ،ٹرمپ کاایک اورایگزیکٹوآرڈرجاری
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

ویب ڈیسک :( جواد ملک) عالمی ادارہ صحت کو چھوڑنے کےبعد امریکا نے انسانی حقوق کونسل UNHCR اور عالمی ریلیف ایجنسی UNRWA  سے بھی دست برداری اختیار کرلی ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ  اب واشنگٹن UNHRC اور فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی اہم ریلیف ایجنسی (UNRWA) سے دستبردار  اختیار کررہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) میں شمولیت کا جائزہ زیر غور ہے ۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے بعد UNHCR میں امریکا کی تمام تر شمولیت ختم ہوجائے گی یادرہے امریکا  کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہر سال دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ریکارڈ کے جائزے جاری کرتا تھا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 اراکین کو جنرل اسمبلی تین سال کی مدت کے لیے منتخب کرتی ہے، جس میں امریکا کی بطور مبصر کی مدت  31 دسمبر  2025 کو ختم ہوجائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے عملے کے سکریٹری ول شارف  کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کی ایجنسیوں میں امریکی مخالف تعصب کے خلاف یہ ہمارا  احتجاج  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو آرڈر میں مختلف ممالک کی فنڈنگ کے درمیان  بڑے  تفاوت کے باعث اقوام متحدہ میں امریکی شمولیت اور فنڈنگ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

UNRWA فلسطینیوں کے لیے ایک اہم امدادی ادارہ ہے، جس کے غزہ میں جنگ سے بے گھر ہونے والے 1.9 ملین افراد میں سے بہت سے بقا کے لیے اس کی ترسیل پر منحصر ہیں۔

UNRWA کی امریکی فنڈنگ جنوری 2024 میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روک دی تھی جب اسرائیل نے اپنے 12 ملازمین پر حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
  یادرہے ڈونلڈ ٹرمپ پیرس موسمیاتی معاہدے سے بھی دستبرداری اختیار کرچکے  ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر