ویب ڈیسک: انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے آسٹریلوی سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ سڈنی میں جاری ایشیز سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں روٹ نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو آسٹریلیا میں ان کی دوسری سنچری ہے۔
اس سے پہلے، انہوں نے اسی سیریز کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔
یہ روٹ کی کیریئر کی 41ویں ٹیسٹ سنچری تھی، جس کے بعد وہ پونٹنگ کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 14,000 رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 63 رنز درکار ہیں، اور آل ٹائم ٹاپ اسکورر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں مزید 1,985 رنز درکار ہیں۔
روٹ کا کہنا ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے بعد اپنے کیریئر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔