ویب ڈیسک: لاہور یونیورسٹی میں طالبہ کی خود کشی کی کوشش، تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ طالبہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
خودکشی کے واقعے کے بعد لاہور یونیورسٹی نے تمام کلاسز معطل کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام کلاسز کو آن لائن منتقل کردیا ہے۔ یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کا تدریسی عمل آئندہ ہدایات تک معطل رہے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔