لاہور؛ غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور؛ غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں اوباش کی جانب سے غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی گئی،    نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم حسن گرفتار کرلیا۔

سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا،   اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز  نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور،  ایس ایچ او خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ 

Watch Live Public News