اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 84مریض جابحق ہوئے ہیں. این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1923افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 51478 ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ60ہزار 385مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور ملک میں9,30,511 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال 21189اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 50393ٹیسٹ کئے گئے.