سائینو فارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

سائینو فارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دس لاکھ سائینو فارم لیکر پاکستان پہنچ گیا۔

این سی او سی کے مطابق جون میں سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی، ملک میں جاری ماس ویکسینیشن مہم میں سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکیسن کی بلا تعطل سپلائی بھی جاری ہے۔ این سی او سی نے شہریوں سے وباء کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دئیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔