ٹی 20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیز، امریکا سے کہیں اور منتقل کرنے کا امکان

ٹی 20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیز، امریکا سے کہیں اور منتقل کرنے کا امکان
ٹی 20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اور امریکا سے کہیں اور منتقل کرنے کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکا میں ابھی تک کرکٹ اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں ، آئی سی سی امریکا، ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچنے لگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا، ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی دی گئی، اتنے کم وقت میں ورلڈکپ کے لئے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی انگلینڈ،آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کےپاس ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکا کو 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی جاسکتی ہے۔ سابق چیئرمین یوایس اے کرکٹ ڈاکٹراتُل رائے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈکپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کےبرابر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتے ہیں یا میزبانی دوسرے ملک کودیتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔