ویب ڈیسک: آپریشن سندور میں مودی کی ناکام حکمت عملی اپوزیشن رہنماؤں کی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔
کانگرس رہنما پون کھیرہ نے پریس کانفرنس میں مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
کانگرس رہنما پون کھیرہ کا کہنا تھا کہ ساری عوام مودی سے آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کر رہی ہے مگر کوئی جواب نہیں۔جو بھی سوال کرتا ہے، اسے پاکستان کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے۔ آپریشن سندور میں مودی سرکار تنہا، پاکستان کی حمایت میں ترکی، چین اور آذربائیجان سب کا ساتھ۔ مودی سرکار کے آپریشن سندور کے بعد بہادری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
پون کھیرہ نے کہا کہ کہیں مودی نے ٹرمپ کو آنکھ اٹھا کر جواب نہیں دیا، نام نریندر، کام سرینڈر۔یہی حقیقت ہے اس شخص کی جو گزشتہ 11 برس سے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے بیٹھا ہے۔بی جے پی کے حمایتیوں نے مودی کو مقدر کا سکندر سمجھا، گیارہ سال بعد فلم نکلی تو نکلا نریندر کا سرینڈر۔عوام بزدل مودی سے تنگ ہوگئے ہیں، اس کی وجہ سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے۔