حکومت کا چھوٹے دکانداروں کیلئےفکس ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان

 حکومت کا چھوٹے دکانداروں کیلئےفکس ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان
کیپشن: وفاقی حکومت کا چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان بنانا اور زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ اسکیم تاجروں کی نمائندہ تنظیموں اور انجمن تنظیم تاجران کے مطالبات اور مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکیم کا اطلاق ان دکانداروں پر ہوگا جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک فیصد فکس ٹیکس عائد کیا جائے گا، جبکہ پہلے سے کٹے ہوئے ودہولڈنگ ٹیکس کو اس رقم میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق ہر دکاندار کے لیے کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس جمع کرانا لازم ہوگا، جبکہ زیادہ ٹرن اوور رکھنے والے کاروباری افراد سے ان کی فروخت کے مطابق ایک فیصد شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت صرف ایک صفحے پر مشتمل سادہ فارم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں دکاندار اپنی سالانہ فروخت کی تفصیلات درج کریں گے۔

Watch Live Public News