کورونا سے مزید 52 مریض جاں بحق

کورونا سے مزید 52 مریض جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں جن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 52 مریض جاں بحق ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17,117 ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں 5 لاکھ 87,014 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کورونا سے 13,128 موات ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔