ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ایک مرتبہ پھر انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو خوف ہے اگرقانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات ہوئے توان کوشکست ہوگی۔ انٹراپارٹی الیکشن کامعاملہ اعلی عدلیہ میں ہے۔ ہمیں نوٹسزموصول ہوچکے ہیں جب تک فیصلہ نہیں آتاالیکشن کالعدم قراردیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنمامیرے ساتھ ہیں۔ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پرعملدرآمد کرائے۔ فارن فنڈنگ کامعاملہ قومی سلامتی کامسئلہ ہے۔ پاکستان مزید شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شرپسندوں کوروک کرملک کوآگے لیکرچلناچاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں شرپسندوں کوبارہ اوراٹھارہ سال سزائیں دی گئیں۔ یہاں بھی شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں ہونی چاہئیں۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکش کیخلاف سپریم کورٹ کافیصلہ تاریخی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کو روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان تحریک انصاف کے آئین کے مطابق نئے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوتے تب تک ان کو روکا جائے۔ ہم نے پہلے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک وکیل مقرر کریں ایک ہم کریں گے۔ بیٹھ کر پارٹی کا الیکشن کروانے کا طریقہ کار بنائیں گے۔