ڈونلڈٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب،کب کیا ہوا؟ تصویری جھلکیاں

ڈونلڈٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب،کب کیا ہوا؟ تصویری جھلکیاں
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب،کب کیا ہوا؟ تصویری جھلکیاں

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری صدارتی مدت میں کانگریس کے پہلے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کیا ہے۔ صدر ٹرمپ جب خطاب کے لیے پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ری پبلکن اراکین اور ہاؤس چیمبرز میں موجود مہمانوں نے 'یو ایس اے' کے نعرے لگائے۔

امریکی صدر کا یہ خطاب 1 گھنٹہ اور 40 منٹ تک جاری رہا۔ اس طرح اس خطاب کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو طویل ترین صدارتی انتخاب کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ 

ٹرمپ کی تقریر کے دوران کب کیا ہوا؟ تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں:

خاتون اول میلانیاٹرمپ سمیت امریکی صدر کے اہلخانہ مائیکل بولوس، ٹفنی ٹرمپ، بیٹینا اینڈرسن اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر خطاب سن رہے ہیں۔

اجلاس میں ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔ جن کیخلاف پوسٹرزاٹھا کر احتجاج کیا گیا۔

فلوریڈا سے ڈیموکریٹ نمائندے میکسویل فراسٹ، D-Fla.،  احتجاجی بینر تھامے ہوئے ہیں جس میں لکھا ہوا ہے "مسک اسٹیلز" جبکہ کانگریس کے دیگر ڈیموکریٹک ممبران کے پاس "سیو میڈیکیڈ" لکھا ہوا ہے۔

احتجاج پر ٹیکساس سے ڈیموکریٹ نمائندے ال گرین کو کانگرس کےمشترکہ اجلاس سے باہرنکالا جارہا ہے۔

’’ دس از ناٹ نارمل ’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں آمد کے موقع پر نیو میکسیکو سے ڈیموکریٹ نمائندہ میلانیا سٹینسبری نے بینر اٹھا رکھا ہے۔

اوشا وانس خاتون دوم اپنی سہیلیوں کے ہمراہ

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 سالہ ڈیورجے عرف ڈی جے کو اعزازی سیکرٹ سروس ایجنٹ بنانے کااعلان کیا  "ڈی جے" ڈینیئل کو اس کے والد تھیوڈس ڈینیئل نے اٹھا رکھا ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ’’بلیوز’’ کے افسر جوناتھن ڈیلر جنہیں کو2024 میں ایک بس اسٹاپ پر قتل کردیا گیاتھا  کی بیوہ، سٹیفنی ڈلرنے بھی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس، جسٹس ایلینا کیگن، جسٹس بریٹ کیوانا، جسٹس ایمی کونی بیرٹ، اور ریٹائرڈ جسٹس انتھونی کینیڈی  یو ایس کیپیٹل میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کی تقریب میں  شرکت کر رہے ہیں۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے وائس چیئرمین ایڈمرل کرسٹوفر گریڈی  ک کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سن رہے ہیں۔

Watch Live Public News