ویب ڈیسک:مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑے منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کا کہناہے کہ ساحر حسن نے دوران تفتیش شریک جرم ملزمان اور کلائنٹس کے ناموں کا انکشاف کیا تھا،اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا لیکن اس نے نمبر بند کردیا تھا،ملزم شہر یا ملک سے بھی فرار ہوسکتا ہے،ساحر حسن کی جانب سے منشیات کی ٹرانزیکشن کے انکشافات کے بعد بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانزیکشن کی تصدیق کے بعد اداکار ساجد حسن اور مینیجر مکرم کو شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے، مینیجر مکرم کو بیان اور ڈیٹا حاصل کرکے چھوڑ دیا گیا تھا،ملزم بازل اور یحییٰ کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے بعد منشیات کی ترسیل میں ملوث کوریئر کمپنیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے گی۔