ویب ڈیسک: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھنے کی وجوہات انتظامیہ اور وفاقی حکومت کی غفلت ہے، وفاق کی نظریں پی ٹی آئی کو توڑنے اور مینڈیٹ چوری کرنے پر تھی،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی،ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی۔
تفصیلا ت کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتِ حال پر توجہ نہیں دے رہا۔دہشت گردی کے بڑھنے کی وجوہات انتظامیہ اور وفاقی حکومت کی غفلت ہے، وفاق کی نظریں پی ٹی آئی کو توڑنے اور مینڈیٹ چوری کرنے پر تھی،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ان کا خیال ہے کہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود رہے گی تو انکا خواب ہے، وفاق تو دہشتگردی کے خلاف سوئی ہوئی ہے ہوش کے ناخن لیں،دوسرے کے منصوبوں پر اپنی تخطیاں لگانا یہ کام نہیں،ان کے پاس پیسہ بھی ہےلیکن پھر بھی یہ ترقی کے کام نہیں کر سکتے،ترقی کے کاموں پر میں ان کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بنوں کینٹ پر حملہ بزدلانہ حملہ تھا جس میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا یا،جو بھی قانون ہاتھ میں لےگا اس کے ساتھ سختی سے نمٹنیں گے،کرم کی حالات کا ادراک ہے کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کر رہے ہے کہ مسلے کا بنیادی حل نکل سکے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی، اسٹیڈیم میں پختونخوا کی اپنی سپر لیگ بھی شروع کر رہے ہیں۔