امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو فری ہینڈ،ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو فری ہینڈ،ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد
کیپشن: امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو فری ہینڈ،ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر فوجی کارروائی روکنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد مسترد کر دی۔

100 رکنی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ آئے، یوں قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی حمایت کی۔

یہ قرارداد ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کے چند سینیٹرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے۔

امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں ری پبلکن ارکان کی تعداد 53 جبکہ حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، جبکہ دو آزاد سینیٹرز بھی عموماً ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News