ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی کی اصلیت عیاں ہوگئی، ملائیشیا نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا۔
مودی سرکار نے پہلگام جعلی حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا،چین کے بعد ملائیشیا نےبھی پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ملائیشیا نے بھی بھارت کا جھوٹا بیانیہ مسترد کر دیا، ملائیشیا نے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو "انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر" قرار دیا۔
بھارت ملائیشیا کے غیر جانبدار مؤقف پر سیخ پا، گودی میڈیا کا شدید ردِعمل،ملیشیا کا کشمیر کو "انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر" کہنے پر بھارتی چینل نیوز 18 کا واویلا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ملیشیا کو پاکستان کی حمایت کا نام دے کر اپنی خفت مٹا رہا ہے، ملائیشیا کی حمایت سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہو گیا ۔
چین، ملائیشیا اور دیگر ممالک کی پاکستان کی حمایت پر بھارت مزید تنہا ہو گیا ہے،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی حمایت سے مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔
ملائیشیا کے بیان سے بھارت کا پاکستان کا نام بدنام کرنے کا عالمی پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی بڑھتی حمایت نے مودی کے بیانیے کو مزید کمزور کر دیا۔