(ویب ڈیسک) پاکستان کا کونسا صوبہ کتنا مقروض ہے وزارت خزانہ کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پنجاب پربیرونی قرضوں میں کمی جب کہ باقی 3 صوبوں پربیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2025 کےدوران پنجاب پر بیرونی قرضوں میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی جبکہ سندھ پر بیرونی قرضوں میں 49کروڑ40لاکھ ڈالرز، خیبرپختونخوا 9 کروڑ 30 لاکھ اور بلوچستان پربیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آزاد کشمیرپربیرونی قرضوں میں40 لاکھ ڈالرز اورگلگت بلتستان پر بیرونی قرضے میں 10لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
مزید برآں بلحاظ حجم صوبوں میں پنجاب بیرونی قرضوں میں سب سے آگے رہا۔