نیویارک میئر الیکش: صدر ٹرمپ نے ریپبلکن امیدوار کے ہارنے کی دو وجوہات بتا دیں

نیویارک میئر الیکش: صدر ٹرمپ نے ریپبلکن امیدوار کے ہارنے کی دو وجوہات بتا دیں
کیپشن: نیویارک میئر الیکش: صدر ٹرمپ نے ریپبلکن امیدوار کے ہارنے کی دو وجوہات بتا دیں

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میئر کے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کو زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کی دو وجوہات بتا دیں۔

نیویارک کے میئر کے انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن امیدوار کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باوجود، ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔

الیکشن کے نتائج کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو اہم وجوہات ہیں: پہلی وجہ یہ تھی کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکہ میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔

نیویارک میئر کے انتخاب میں آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری طرف، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ امریکی انتخابات اور نیویارک میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی کامیابی پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔

Watch Live Public News