ظہران ممدانی کاٹرمپ انتظامیہ پرووٹرزکودھمکانے کا الزام بےبنیاد ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

ظہران ممدانی کاٹرمپ انتظامیہ پرووٹرزکودھمکانے کا الزام بےبنیاد ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس
کیپشن: ظہران ممدانی کاٹرمپ انتظامیہ پرووٹرزکودھمکانے کا الزام بےبنیاد ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ نومنتخب نیویارک میئر ظہران ممدانی کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکا اور بھارت کے تعلقات کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ سوڈان میں امن معاہدے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک میں طویل ترین شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جس سے لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Watch Live Public News