ویب ڈیسک: نومبر 1947 کو جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ظلم و بربریت کا سیاہ باب رقم ہوا ۔ بھارت کے ریاستی درندوں نے جموں و کشمیر میں 123 سے زائد مسلمانوں کے گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹا دیے۔
گولیوں کی بوچھاڑ، تلواروں کے ہولناک حملوں اور چیخ و پکار سے مقبوضہ وادیِ کشمیر گونج اُٹھی۔ بھارت کی سفاکیت، قتل و غارت اور ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کے اوراق ہمیشہ کیلئے خون سے رنگ دیے ۔ بھارتی سفاک حکمرانی میں "مسلمان "ہونا اور "پاکستان سے الحاق" جرم تھا۔ جموں و کشمیر کے مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو کبھی کم نہیں کر سکتی۔
آزادی کے نعرے ہندوستان کے خلاف آج بھی مقبوضہ کشمیر کی وادی میں گونج رہے ہیں۔ شہداء کے لہو سے پروان چڑھنے والی کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور آزادی کا سورج طلوع کرے گی۔