(ویب ڈیسک ) گوگل نے تقریباً اپنی تمام سروسز میں جیمنی (Gemini) کو ضم کر دیا ہےاور اب باری ہے گوگل میپس کے جدید اے آئی فیچرز کی۔
کمپنی نے گوگل میپس میں چار ایسی اپڈیٹس متعارف کرائیں جو صارفین کے لیے اپنی منزل تک پہنچنا مزید آسان بنا دیں گی۔ ان میں نئے ملٹی موڈل (Multimodal) فیچرز شامل ہیں، جیسے کہ قدرتی زبان میں بات چیت کر کے راستے میں اسٹاپ تلاش کرنا یا لینس (Lens) کے ذریعے منزل پر پہنچ کر نئی جگہوں کی شناخت کرنا۔
گوگل میپس سے بات کریں:
کیا آپ نے کبھی چاہا ہے کہ آپ اپنی کار یا فون سے بات کر کے اپنی منزل تک پہنچ جائیں؟ اب آپ ایسا گوگل میپس ایپ میں جیمنی کی بدولت کر سکتے ہیں ۔
جب آپ راستے میں ہوں، تو آپ کہہ سکتے ہیں: "کیا میرے راستے میں کوئی بجٹ فرینڈلی ویگن ریسٹورنٹ ہے، جو دو تین میل کے اندر ہو؟ وہاں پارکنگ کیسی ہے؟" جیمنی آپ کو فوراً جواب دیدے گا۔
اس کے علاوہ، آپ گوگل میپس میں جیمنی سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کوئی کیلنڈر ایونٹ شامل کرے، موجودہ خبروں پر بات کرے، یا کسی جگہ کے بارے میں مشورہ دے جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔
آپ سفر کے دوران پیش آنے والے حادثات یا واقعات کی رپورٹ بھی جیمنی کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ چاہے آپ ڈرائیونگ کر رہے ہوں یا پیدل چل رہے ہوں، آپ کو معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی توجہ سڑک سے ہٹانے کی ضرورت نہیں۔
مزید واضح سمتیں:
اب تک جی پی ایس آواز کے ذریعے صرف فاصلے کے لحاظ سے ہدایات دیتا تھا، مثلاً:"600 فٹ کے بعد بائیں مڑیں۔"یہ انداز اکثر اجنبی علاقوں میں الجھن پیدا کرتا تھا۔
اب جیمنی کی مدد سے گوگل میپس نقشے پر نظر آنے والے نشانات یا لینڈمارکس دکھائے گا اور واضح سمتیں دے گا۔
مثال کے طور پرریستوران کے بعد بائیں مڑیں بلکہ وہ خود وہ ریستوران یا کوئی نمایاں عمارت دکھائے گا۔
یہ فیچر گوگل میپس کے ڈیٹابیس اور اسٹریٹ ویو تصاویر کا تجزیہ کر کے سب سے زیادہ قابلِ شناخت لینڈمارکس کو پہچانتا ہے۔
یہ فیچر اب امریکہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
پیشگی ٹریفک الرٹس:
اب گوگل صارفین کو ممکنہ ٹریفک جام یا سڑک بند ہونے کے بارے میں پہلے سے خبردار کرے گا تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔مثال کے طور پر ایپ آپ کو راستے میں کسی بندش یا رش کے بارے میں اطلاع دے گی۔

یہ فیچر اس وقت امریکہ میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئے جاری کیا جا رہا ہے۔
لینس (Lens) کے ساتھ جیمنی:
گوگل میپس میں اب لینس کے ساتھ جیمنی کو جوڑا گیا ہے تاکہ آپ منزل پر پہنچ کر آس پاس کی جگہوں کو بہتر طور پر دریافت کر سکیں۔
آپ سرچ بار میں کیمرہ آئیکن پر ٹیپ کر کے کیمرہ کے ذریعے اپنے اردگرد کے ریسٹورنٹس، دکانیں یا مقامات دکھا سکتے ہیں، اور جیمنی ان کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر جیمنی کی خلاصہ سازی کی صلاحیت اور گوگل میپس کی جگہوں کی سمجھ کو یکجا کر کے آپ کو ایسے جوابات دیتا ہے جو سفر کے دوران مددگار ثابت ہوں۔
مثال کے طور پر کسی ریسٹورنٹ کا ماحول کیسا ہے، اور کیا وہاں انتظار کرنا فائدہ مند ہوگا یا نہیں۔
یہ فیچر اس ماہ کے آخر تک امریکہ میں اینڈرائیڈ اورآئی او ایس صارفین کے لیے بتدریج جاری کیا جائے گا۔