ویب ڈیسک: دبئی تھیم پارک اگلے ماہ سے کھلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جس کی ٹکٹ جلد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں 'عالمی گاوں میلہ' طرز پر سجنے والا 'تھیم پارک' پھر قریب آگیا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بہت سی دلکشیوں کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ روائتی میلہ دبئی میں اپنے 29 ویں سیزن کا آغاز 16 اکتوبر سے کرے گا۔
دبئی کا یہ مشہور زمانہ 'عالمی گاؤں ' 16 اکتوبر سے 11 مئی تک اس وقت تک جاری رہے گا جب تک موسم گرما کا آغاز نہیں ہو جاتا ۔ تاکہ سیاح موسمی شدت سے پہلے اس کی سب رعنائیوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
سولہ اکتوبر سے یہ میلہ اور اس کے تمام پویلینز شائقین کے لیے سہ پہر چار بجے سے رات کے دو بجے تک کھلے رہا کریں گے۔ پولینز میں رنگ برنگے سٹالز ، مزے مزے کے کھیل اور کارنیولز منتطر ہوا کریں گے۔
'تھیم پارک' میں منگل کا دن خواتین ، فیملیز اور بچوں کے لیے بطور خاص اہم ہوا کرے گا جب وہ یہاں آکر زیادہ لطف اٹھا سکیں گے۔ خصوصاً جب ان کے لیے اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ یہاں اپنا دن یاد گار بن رہا ہوگا۔
'تھیم پارک' کو وزٹ کرنے والوں کے لیے اس کی ٹکٹوں کی خریداری کے لیے جلد ہی اس کی ' ویب سائٹ ' پر سہولت ' اوپن ' کر دی جائے گی۔
گزشتہ 'تھیم پارک' میں دو طرح کی ٹکٹس دستیاب تھیں۔ ان میں سے ایک ٹکٹ اتوار سے جمعرات تک کے لیے ہوتا اور دوسرا ٹکٹ ہفتہ کے باقی دنوں کے لیے ہوتا جس سے کسی بھی وقت 'تھیم پارک' کا وزٹ کیا جا سکتا تھا۔
اتوار سے جمعرات تک کے ٹکٹ کی قیمت 7 ڈالر جبکہ دوسرے ٹکٹ کی قیمت 8 ڈالر تھی۔ علاوہ ازیں تین سال سے کم عمر بچوں اور بوڑھوں کے لیے یہ سہولت دی گئی کہ وہ بغیر ٹکٹ 'تھیم پارک' سے لطف اندوز ہوں۔