ویب ڈیسک: جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دبئی میں سرکاری ملازمین کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
دبئی کے سرکاری انسانی وسائل کے محکمے کے مطابق 28 اگست بروز جمعہ کو جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سرکاری محکموں، حکام اور اداروں میں تعطیل ہوگی، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹی ملے گی۔
حکام کے مطابق ایسے ادارے جہاں کام کی نوعیت کے باعث مسلسل آپریشنز یا عوامی خدمات جاری رکھنا ضروری ہے، وہاں متعلقہ ادارے آپریشنل ضروریات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کا شیڈول طے کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کویت کی حکومت نے بھی جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔