ویب ڈیسک: بھارتی صدر کے ٹیلی ویژن خطاب کے دوران بھارت کے دو معروف نیوز چینلز کی نشریات مبینہ طور پر ہیک کیے جانے اور دورانِ نشریات پاکستان کا قومی ترانہ نشر ہونے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوز چینلز ٹی وی 9 تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کے ٹرانسمیشن سسٹمز میں مبینہ طور پر مداخلت کی گئی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی صدر کے ٹیلی ویژن خطاب کے دوران دونوں چینلز پر مختصر وقت کے لیے پاکستان کا قومی ترانہ نشر ہوا۔
???????? ???????? Pakistani Cyber Warriors Hacked Two Indian Digital Media Channels in Response to the Hacking of Geo TV
— Indus Sentinel Grid (@ISGofficial_) June 30, 2026
️ 1. TV9 Telugu Live
The Indian channel, which has over 14.4 million subscribers and hosts more than 509,000 videos, is among the most popular digital news platforms… https://t.co/DiSSGdhOyS pic.twitter.com/OKUjAR0BfK
اطلاعات کے مطابق اس دوران ایک پیغام بھی نشر کیا گیا، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق ٹی وی 9 تیلگو کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ (14 ملین) جبکہ فریڈم ٹی وی کنڑ کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، جس کے باعث اس مبینہ واقعے نے خاصی توجہ حاصل کی۔
سائبر سکیورٹی کے بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ واقعہ درست ثابت ہوتا ہے تو اس سے بھارتی میڈیا کے سائبر تحفظ اور براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سے متعلق نئے سوالات جنم لے سکتے ہیں۔ تاہم واقعے کی نوعیت، ذمہ دار عناصر اور ہیکنگ کے طریقۂ کار سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اور حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔