(ویب ڈیسک ) بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہوگیا۔
بھارت کے جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی پر بڑا سوالیہ نشان اٹھ گیا۔ بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہوگیا۔
رائٹرز کے مطابق کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کچھ نقشے لیکس میں شامل ہیں ،سپلائرز کی تفصیلات، انشورنس دستاویزات اور تکنیکی معلومات بھی لیک کی گئی ہیں ۔
تامل ناڈو میں واقع جوہری پلانٹ بھارتی توانائی پروگرام کا اہم حصہ ہے۔رائٹرز کے مطابق ڈیٹا ریلائنس انفراسٹرکچر سے منسلک سرور سے حاصل کیا گیا۔
اہم معلومات لیک ہونے سے بھارتی جوہری سلامتی کے لیے خدشات پیدا ہوگئے۔