(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، علیمہ خان نے ہمیشہ اپنے بھائی کے لیے انصاف کی بات کی، کبھی کوئی سیاسی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ایسی حرکات سے سیاسی کشیدگی میں مزید اِضافہ ہوگا سیاسی تناؤ مزید بڑھے گا۔
خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا گیا تھا۔