علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دیدی

علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دیدی

(ویب ڈیسک )  پاکستان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق نے کاروائی کیلئے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر نامعلوم افراد نے انڈوں سے حملہ کیا،  نامعلوم افراد میں تین خواتین سمیت سات سے آٹھ لوگ شامل ہیں، سات سے آٹھ نامعلوم  افراد آج صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر پانچ پر موجود تھے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  اڈیالہ جیل انتظامیہ اور الیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی، نامعلوم افراد جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی نظر آسکتے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  مریم نواز   علیمہ خان پر حملے کراکے انہیں سوشل میڈیا پر بدنام کرانا چاہتی ہے، نامعلوم افراد اور پولیس کی زیر حراست خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News