ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں پیشرفت، عدالت سے بڑی خبر آگئی

ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں پیشرفت، عدالت سے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: این سی سی اے کی جانب سے 19 روز جسمانی ریمانڈ کے بعد معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت جیسے ہی آغاز ہوا تو چوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی جانب سے ڈکی بھائی سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جانا چاہتے ہیں یا فزیکل ریمانڈ پر؟ 

کیونکہ گزشتہ سماعت پر ڈکی بھائی نے خود یہ کہا تھا کہ انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے، آج بھی عدالت نے اُن سے یہ سوال کیا، جواب میں ڈکی بھائی نے کہا میں نے ہر طرح سے تعاون کیا ہے، تمام ایپس کے حوالے سے اور اپنی ڈیوائس ان کو دے دی ہیں، آج مجھے جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے، 

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آخری ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور این سی سی اے کے حوالے کردیا۔

قبل ازیں پبلک نیوز کے رپورٹر نے ڈکی بھائی سے گفتگو کرنے کی کوشش کی اور سوال کیا کہ ٹک ٹاکر ندیم نانی والا آپ نے ملنے آیا تھا؟ مگر ڈکی بھائی نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔ 

 یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے،  تفتیش کاروں کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے شواہد بھی ملے ہیں جو ان کے ان ایپلی کیشنز کے ساتھ روابط کو ثابت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News