پبلک نیوز: علیم خان گروپ نے عمران خان اور عثمان بزدار کے ساتھیوں کو ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کر دیا.
رکن علیم خان گروپ شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ غیر سیاسی مشیروں اور بیورو کریٹس کے نام بلیک لسٹ میں ڈالے، فرح گجر کی طرح کرپشن کرنے والا کوئی اور ملک سے فرار نہ ہونے پائے، لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے والے ملک سے بھاگے تو ذمہ دار وں کو نہیں چھوڑیں گے، شہباز گل،شہزاد اکبر اور ان جیسے دیگر چیلوں کا اس ملک سے کوئی تعلق نہیں.
رکن علیم خان گروپ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر عہدے کی بولی لگی، بزدار نے سیٹوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران اور بزدار کے فرنٹ مین سامنے آ چکے، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، کرائے کے ترجمان بوریا بستر سمیٹ لیں،عوام کے ہاتھ اُن کے گریبانوں پر ہونگے، خوشامدی ٹولہ اپنی موت آپ مرے گا، میڈیا اُن کو بے نقاب کر چکا ہے. رکن علیم خان گروپ نے کہا عمران خان کی کرپشن اور مس مینجمنٹ سامنے آ چکی، اب جواب دینا ہوگا.
شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ و فاق کی طرح پنجاب میں آئینی اور سیاسی بحران کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی مختلف گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے، علیم خان گروپ کا کوئی رکن کسی قیمت پر پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا.