ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سمیت امریکی وفد کا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔
اس کے علاوہ وفد سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔