بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو پر سخت تنقید

بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو پر سخت تنقید
کیپشن: بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو پر سخت تنقید

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا صارفین نے بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر پاکستان کی نامور اداکار مہر بانو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مختصر لباس پہنا ہوا ہے۔ اُن کے مداحوں نے ویڈیو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اداکارہ سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ایسا کرکے اُن کو کیا ملا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی سوشل میڈیا صارفین اداکارہ مہر بانو کو اُن کے بولڈ انداز کے باعث کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں لیکن اداکارہ نے صارفین کی تنقید کی پروا نہ کرتے ہوئے ہمیشہ وہ کیا جو اُن کو اچھا لگا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ پاکستان کے کئی ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں اور اُن کے کرداروں کا بہت شہرت بھی ملی ہے۔

Watch Live Public News