ویب ڈیسک:شر انگیز پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 ملزمان قانونی شکنجے میں آگئے،گزشتہ روز 12ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات پر مزید 7ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے،کراچی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 12ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔