(ویب ڈیسک ) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر حکومت نے قومی سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ ڈویژن نے 8 فروری کو یوم سوگ کے طور پر منائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری 2025 کو قومی سوگ کی علامت کے طور پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
