9 مئی،سزا کیلئے تیار ہوں مگر،،، شاہ محمود قریشی کا اہم بیان آگیا

9 مئی،سزا کیلئے تیار ہوں مگر،،، شاہ محمود قریشی کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کے صلاحیت نہیں رکھتا ، موجودہ قیادت ٹھنڈے دل اور دماغ سے ملک کا سوچے نفرت مٹانے اور خلیج کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درگزر کرنے کی ضرورت ہے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا ، پہلے لوگوں نے اس ملک کو ٹوٹتے دیکھا اب ملک ڈوب رہا ہے ، اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے ایک بڑا قومی معاہدہ ہونا چاہیے،جس کے ذریعے تمام جماعتیں ایک آزادانہ اور خود مختار الیکشن کمیشن پر اتفاق کریں ،  وہ الیکشن کمیشن جس میں آزادانہ اور خود مختار الیکشن کروانے کی صلاحیت بھی ہو۔

آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن سے کسی کو نقصان نہیں ہو سکتا اج اگر کوئی الیکشن ہارتا ہے تو آئندہ وہ جیت بھی سکتا ہے ، خود مختار عدلیہ اور خود مختار میڈیا سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ،اس وقت کیڑے تو ہزاروں نکالے جا سکتے ہیں مگر یہ وقت ہے کہ ہمیں مثبت چیزوں کی جانب دیکھنا ہوگا ۔

ذوالفقار علی بھٹو کو 73 کا آئین بنانے پر یاد رکھا جاتا ہے تو اسی طرح آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جتنا جمہوریت کو نقصان پہنچایا سویلین دور میں اتنا نقصان کبھی کسی نے نہیں پہنچایا ،ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے اقدامات سے کیسے جمہوریت کا نقصان ہو رہا ہے ۔

انھوں نے پیکا ترمیم کرکے ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ دیا ،پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے سب کو اپنی جماعت اور ذات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ،لوگوں کو بلا وجہ ڈرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہیے ،ہمیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے ،اپنی قبر کی گواہی دے کر کہتا ہوں کہ میں نو مئی کے مقدمے میں بے قصور ہوں،میں موقع پر موجود نہیں تھا نہ ایف آئی آر میں تھا ایف آئی آر میں ایک سال کے بعد مجھے ڈالا گیا ، مجھ پر سازش اور منصوبہ بندی کا الزام ہے قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں نے سازش نہیں کی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان حلفن کہہ دیں کہ میرا نو مئی پر ان سے کوئی تبادلہ خیال ہوا ہو تو میں سزا کے لیے تیار ہوں ، میں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ باہر نکلیں اور اظہار یکجہتی کریں مگر قانون کو ہاتھ میں مت لیں ،میں نے دو سال سے بے گناہ قید کاٹی ہے ۔

شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ انہوں نےعمران خان سے کہا ہے کہ بنی گالہ کی انر کور میں میرے علاوہ کون تمہارے ساتھ کھڑا ہوا ہے ، عمران خان میری یہ بات سن کر خاموش رہے ، یوسف رضا گیلانی ایک قد کاٹھ والا سیاست دان ہے مگر وہ تیمور ملک سے الیکشن ہارا ہے ،یوسف گیلانی جب جیل میں تھے تو ان کے پاس موبائل ہوتا تھا، میں قید دے تنہائی کاٹ رہا ہوں ۔

اعجاز چوھرری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر یوسف رضا گیلانی کا شکر گزار ہوں ، ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئیں لیکن ہم اس سے باہر کب نکلیں گے ، لوگوں کی بے چینی اور تشویش حال اور مستقبل کی ہے، فلسطین کے دو ریاستی حل پر سب جماعتوں کا اتفاق ہے ، فلسطین اور کشمیر پر جو موقف ہے اس پر قائم رہنا چاہیے ، فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ دیکھا نہیں جاتا ۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ  عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خص کے بارے میں سنا ہے یہ خط دیکھا نہیں ، نیت کو دیکھا جانا چاہیے اگر نیت معاملات کو سلجھانے کی ہے تو اس کو مثبت لیا جانا چاہیے ، عمران خان چاہتے ہیں کہ معاملات سلجھیں ۔ 

عمران خان نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں اس کو مثبت انداز میں دیکھا جائے، عمران خان کا خط پاکستان کے مسائل کے حوالے سے ہے ، تہیہ کیا ہے کہ عمران خان کو صحیح مشورہ دوں گا چاہے وہ پسند کرے یا نہ کرے ، ہمیں ایمانداری سے راستہ نکالنا ہوگا گھر ہمارا جل رہا ہے درد بھی ہمیں ہونا چاہیے ۔

عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنا کر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کی لچک دکھائی مگر نتیجہ کیا نکلا مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہی نہیں کروائی گئی۔

Watch Live Public News