مولانا طارق جمیل کی لاہور میں بابر اعظم کیساتھ بسنت منانے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟

مولانا طارق جمیل کی لاہور میں بابر اعظم کیساتھ بسنت منانے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟
کیپشن: مولانا طارق جمیل کی لاہور میں بابر اعظم کیساتھ بسنت منانے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟

ویب ڈیسک: لاہور میں گزشتہ رات 12 بجے سے تین روزہ بسنت کا جشن سخت حفاظتی انتظامات کے تحت شروع ہو گیا ہے۔ شہر بھر کی چھتوں پر پتنگ بازی اور جشن کی رونقیں عروج پر ہیں، جبکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بھی شہری لاہور آ کر بسنت کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔

اس دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں اسٹار کرکٹر بابراعظم اور ایک خاتون کے ساتھ لاہور کی چھت پر بسنت مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ صارفین نے بسنت منانے کی شرعی حیثیت پر سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ کیا یہ تہوار جائز ہے؟ جبکہ کچھ نے ویڈیو کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تخلیق قرار دیا۔

صحافی عبدالقیوم صدیقی نے بھی اس ویڈیو پر سوال کیا کہ اس ایڈیٹنگ کے لیے کون سا سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ بابراعظم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں، تو وہ بسنت منانے لاہور کیسے آ سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو پتنگ بازی کی اجازت دی ہے، تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں تاکہ حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

Watch Live Public News