لاہور بسنت: 5 روز میں ایک ارب 60 کروڑ سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں فروخت

لاہور بسنت: 5 روز میں ایک ارب 60 کروڑ سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں فروخت
کیپشن: لاہور بسنت: 5 روز میں ایک ارب 60 کروڑ سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں فروخت

ویب ڈیسک: بسنت کے تہوار کے دوران لاہور میں ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں خریدی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور میں پانچ روزہ بسنت فیسٹیول کے دوران ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی ڈوریں اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے بتایا کہ پانچویں روز دو لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں جبکہ چار ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔

ملک فیضان احمد کے مطابق، ڈیڑھ تاوا گڈا ایک ہزار روپے، ایک تاوا 600 روپے اور پونا تاوا 350 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانچویں روز پتنگوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا، مگر اس کے باوجود مارکیٹ میں دستیابی برقرار رہی۔

ملک فیضان احمد کے مطابق، پہلے روز 16 کروڑ، دوسرے روز 18 کروڑ، تیسرے روز 20 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی۔ چوتھے روز 68 کروڑ جبکہ پانچویں روز 38 کروڑ روپے سے زائد کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News