وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، اقوام متحدہ

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، اقوام متحدہ
کیپشن: وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: وینزویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کہا گیا کہ وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے گوتریس کا بیان پڑھا، جس میں کہا گیا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں اور تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرنی چاہیے۔

گوتریس نے مزید کہا کہ دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی ضروری ہے، اور عالمی قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

امریکی مندوب مائیک والٹز نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مادورو کو منشیات سے متعلق عالمی مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مادورو نے امریکی عوام پر حملے کیے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کیا۔

اس پر اقوام متحدہ کی سیکریٹری کی نمائندہ نے کہا کہ امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔

Watch Live Public News